جمعرات - 2 فروری - 2023

پی ایس ڈی پی کے تحت بلوچستان کے لیے خزانہ ڈویژن کے چار جاری و نئے منصوبوں کے لیے2000.647 ملین روپے مختص



اسلام آباد ۔ 16 جون (اے پی پی) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2020-21ء کے بجٹ کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت بلوچستان کے لیے خزانہ ڈویژن کے چار جاری و نئے منصوبوں کے لیے2000.647 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی کے اعدادوشمار کے مطابق خزانہ ڈویژن کے صوبہ بلوچستان میں چار جاری اور نئے منصوبوں کے لیے 2000.647 ملین روپے مختص کیے ہیں ان میں کیڈٹ کالج خاران کے جاری منصوبے کی تعمیر کے لیے 349.647 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ منصوبہ پر مجموعی طور پر 1209.990 ملین روپے لاگت آئے گی۔گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے جاری منصوبے کے لیے 800 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ منصوبہ پر مجموعی طور پر 2500 ملین روپے لاگت آئے گی۔گوادر سیف سٹی کے جاری منصوبے کے لیے کے لیے 600 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ منصوبے پر مجموعی طور پر 2269 ملین روپے لاگت آئے گی۔ ڈویلپمنٹ آف زیارت ٹاؤن کے نئے منصوبے کے لیے 200 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ کے منصوبے پر کل لاگت کا تخمینہ 1200 ملین روپے لگایا گیا ہے۔خزانہ ڈویژن کے ان چار منصوبوں کے لئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 2000.647 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ان منصوبوں پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 60899.990 ملین روپے ہے۔




Source link

یہ بھی چیک کریں

ملک میں ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 0.07 فیصدکی کمی ریکارڈ، 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور23 کی قیمتوں میں استحکام رہا

اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):ملک میں ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔