بدھ - 1 فروری - 2023

پی سی بی کا محمد حفیظ کے عمل پر اظہار مایوسی، ذرائع

پی سی بی کا محمد حفیظ کے عمل پر اظہار مایوسی، ذرائع

پاکستان کرکٹ بورڈ محمد حفیظ کے دوبارہ سے کورونا ٹیسٹ کرانے اور اُس کا رزلٹ سوشل میڈیا پر شیئر کرانے کے عمل سے ناخوش ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے محمد حفیظ سے رابطہ کرکے اُن کے عمل پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ جانے والے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ پیر کو کرائے تھے جس میں اسٹار آل راؤنڈر محمد حفیظ بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیے:

منگل کو پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے وڈیو کانفرنس میں بتایا کہ محمد حفیظ سمیت مزید سات کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کے بعد محمد حفیظ نے اپنی تسلی کیلئے ایک نجی لیبارٹری سے اپنا اور اہل خانہ کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ کرایا جو منفی آیا۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں محمد حفیظ نے بتایا کہ اُنہوں نے ایک اور رائے لینے کے لیے یہ ٹیسٹ کرایا، محمد حفیظ نے اپنی دوسری ٹیسٹ رپورٹ بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے محمد حفیظ سے رابطہ کرکے اُن کے اس عمل پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وسیم خان کا موقف تھا کہ پبلک میں جانے سے قبل آپ کو پی سی بی سے رابطہ کرنا چاہئے تھا، آپ کے اس عمل سے پاکستان کے ٹیسٹنگ کےنظام پر سوالیہ نشان لگا ہے۔

ذرائع کے مطابق کرکٹر محمد حفیظ نے معذرت خوانہ رویہ اپنایا ۔ذرائع کہتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس معاملے کا تفصیلی جائزہ بھی لے گا۔

Source link

یہ بھی چیک کریں

کراچی:راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اختتام پذیر فائینل چمیپن شپ کا ٹائٹل جذبہ فائیٹر نے اپنے نام کر لیا

کراچی:راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اختتام پذیر فائینل چمیپن شپ کا ٹائٹل جذبہ فائیٹر نے اپنے نام کر لیا

کراچی ۔۔(نورالحسن گجر سے)راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔