منگل - 4 اکتوبر - 2022

چوہدری برادران اور ایم کیو ایم کہیں نہیں جا رہے۔ شیخ رشید

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ چوہدری اورایم کیو ایم کہیں نہیں جارہے۔تمام معاملات ٹھیک ہیں۔ شوکت خانم ہسپتال کے نام کو تبدیل کرکے فاطمہ جناح کے نام پر رکھنے کے حوالے سے کیے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ اس بارے میں آپ عمران خان سے سوال کریں۔

روزنامہ "امت”  کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ چوہدری برادران اور ایم کیو ایم کہیں نہیں جا رہے ،تمام معاملات ٹھیک ہیں۔سانحہ تیز گام رپورٹ گومگو ہے واضح نہیں،اس کے خدوخال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

سپریم کورٹ میں آڈٹ رپورٹ ہماری نہیں ، آپ سب جانتے ہیں۔میں وہاں لڑ تو نہیں سکتا۔وزیراعظم نے کہہ دیا ہے عدالت جس طرح چاہے اسے مطمئن کریں۔سپریم کورٹ کے حکم پر سی آر کو بحال کرنا ہے۔

شیخ رشید نے نواشریف کی واپسی سے متعلق کیے گئے ایک سوال کے جواب میں کہانوازشریف نے آنا نہیں مریم نے جانا نہیں، شہبازشریف آسکتے ہیں۔

ایک صحافی نے سوال کیا کہ قوم کے پیسے کو جواز بنا کربے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کیاگیاایسے میں تو شوکت خانم کابھی بدل کرفاطمہ جناح کے نام پر نہ رکھ دینا چاہیے کیونکہ وہ خالصتا قوم کا پیسہ ہے۔جس پر شیخ رشید نے کہا کہ یہ عمران خان سے متعلق معاملہ ہے اس پر وہ ہی کچھ کہہ سکتے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔