اتوار - 2 اکتوبر - 2022
اے۔پی-پی

چین ،کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 425 ہو گئی ، مریضوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز ، مزید شہروں میں لاک ڈاﺅن

یجنگ۔  (اے پی پی) چین میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 425 ہو گئی ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔منگل کو چینی ہیلتھ کمشن کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق صوبہ ہوبی میں کورونا سے متاثرہ 64 افراد کی موت کے بعد اب تک کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 425 ہو گئی ہے جبکہ کہا ہے کہ مزید 2,345 افراد میں کورونا کی تشخیص کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔چینی حکام کے مطابق ونزاﺅ شہر کے بعد مزید شہروں کو لاک ڈاﺅن کر دیا گیا ہے جن میں شنگھائی سے 175کلو میٹر اور ہوبی سے 850 کلو میٹر دور واقع شہر تائیژاﺅ بھی شامل ہے،تائیژاﺅ صوبہ ہینگژاﺅ کا شہر ہے جس کے ایک ضلع میں علی بابا کا صدر دفتر بھی موجود ہے۔دریں اثناءمنگل کو چین کے خودمختار خطے مکاﺅ جس کی معشیت کا 80 فیصد دارومدار جوئے خانوں کی آمدنی پر ہے، میں تمام جوئے خانے (کسینو) عارضی طور بند کرنے کا اعلان کر دیاگیا ہے ،مکاﺅ میں پیر کو کورونا وائرس کا 10واں مریض سامنے آیا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

کرونا میں مبتلا امریکی صدر کو ہسپتال منتقل کردیاگیا

صدارتی انتخابات سے ایک ماہ قبل کرونا بیماری میں مبتلا امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔