پیر - 6 فروری - 2023

چین میں مرد اورخواتین کی تعداد میں نمایاں فرق کا عجیب حل

چین میں اس وقت خواتین کی تعداد مردوں سے کہیں کم ہے اور کنوارے پھرتے کروڑوں مرد بیچارے شوہر کہلانے کو ترس رہے ہیں۔ اب اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک چینی پروفیسر نے ایسا مشورہ دے ڈالا ہے کہ ہر سننے والا دنگ رہ جائے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 77سالہ پروفیسر ژیو کوانگ این جی نے حکومت کو تجویز پیش کی ہے کہ چین میں خواتین کو بیک وقت ایک سے زائد شادیوں کی اجازت دے دینی چاہیے تاکہ وہ مرد جنہیں شادی کے لیے کوئی خاتون نہیں مل رہی، وہ بھی شادی کر سکیں۔
پروفیسر کوانگ کا کہنا ہے کہ جیون ساتھی کی تلاش میں سرگرداں مرد میری اس بات سے اتفاق کریں گے کیونکہ اس وقت کروڑوں نوجوان کنوارے ہیں اورانہیں بیویاں نہیں مل رہیں۔ یقینا وہ ہمیشہ کنوارے رہنے کی بجائے دوسرے مردوں کے ساتھ بیوی شیئر کرنے کو ترجیح دیں گے۔
چین میں مرد وخواتین کی تعداد میں فرق اس قدر زیادہ ہے کہ ایک حالیہ تحقیق کے مطابق 2050ءتک 3کروڑ مرد ایسے ہوں گے جنہیں بیوی نہیں ملے گی۔

The post چین میں مرد اورخواتین کی تعداد میں نمایاں فرق کا عجیب حل appeared first on Welcome to Din News.

Source link

یہ بھی چیک کریں

کرونا میں مبتلا امریکی صدر کو ہسپتال منتقل کردیاگیا

صدارتی انتخابات سے ایک ماہ قبل کرونا بیماری میں مبتلا امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔