منگل - 4 اکتوبر - 2022

چین میں پھنسے پاکستانی طلباء کے لیے پاکستان ایئر فورس کا خصوصی طیارہ جمعرات کو امدادی سامان لیکر روانہ ہوگا ۔-ولید بن مشتاق کی رپورٹ

(اسلام آباد-( ولید بن مشتاق سے
چین میں پھنسے پاکستانی طلباء کے لیے پاکستان ایئر فورس کا خصوصی طیارہ جمعرات کو امدادی سامان لیکر روانہ ہوگا ۔
کورونا وائرس کے باعث چین کے شہر وہان میں پھنسے پاکستانی طلباء کو امداد بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
وزارت سمند پار پاکستانیوں کی جانب سے چین میں پھنسے 1300سے زائدطلبا ء کے لئے پندرہ دن کا امدادی سامان بھجوایا جا رہا ہے۔پاکستان ایئر فورس کا خصوصی طیارہ جمعرات کو اسلام آباد سے امدادی سامان چین پہنچائے گا۔ تفصیلات کے مطابق امدادی سامان میں طلبا ء کے لئے کھانے پینے کی چیزیں اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں ۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ بیرون ملک پا کستان کی ہر قسم کی مدد ہما ری اولین ترجیح ہے ۔ چین میں پا کستانی طلبا ء کے والدین کے ساتھ وعدہ کیا ہے کہ ان کے بچوں کا خیا ل رکھا جا ئے گا ۔ اور ہم یہ ذمہ داری بااحسن پوری کر رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے شہریوں کے حوالے سے چینی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہیں ۔

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔