پیر - 3 اکتوبر - 2022

چین نے مارچ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی

اقوام متحدہ ۔  (اے پی پی) چین نے مارچ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندہ چانگ جون نے کہا کہ سلامتی کونسل کے مستقل رکن ملک کی حیثیت سے چین سلامتی کونسل کی صدارت کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ چین ذمہ دارانہ اور تعمیری رویے سے نہ صرف مختلف فریقین کے ساتھ اتحاد اور تعاون کو مضبوط بنائے گا بلکہ سلامتی کونسل سے متعلق اپنے فرائض کو بخوبی نبھانے کی کوشش کرے گا اور عالمی امن و سلامتی کے تحفظ میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔ سلامتی کونسل کی صدارت کی مدت ایک ایک ماہ کی ہوتی ہے جو سلامتی کونسل کے رکن ممالک اپنے ملک کے انگریزی حروف تہجی کی ترتیب کے مطابق سنبھالتے ہیں۔ فروری میں سلامتی کونسل کی صدارت کی ذمہ داری بیلجیئم نے نبھائی۔

یہ بھی چیک کریں

کرونا میں مبتلا امریکی صدر کو ہسپتال منتقل کردیاگیا

صدارتی انتخابات سے ایک ماہ قبل کرونا بیماری میں مبتلا امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔