پیر - 3 اکتوبر - 2022

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت خصوصی اقتصادی زونز میں کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے. حکام سی پیک اتھارٹی

اسلام آباد ۔ (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت خصوصی اقتصادی زونز میں کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے، تمام بڑے منصوبوں کی تکمیل کے لئے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لائی جائے گی۔ سی پےک اتھارٹی حکام کے مطابق سی پیک کے تحت صنعتی ترقی پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے جس کا محور پاکستان میں چینی صنعت کی منتقلی ہے۔ صنعتی شعبے میں تعاون پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔حکومت چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے پرعزم ہے، تعلیم، صحت اور زرعی شعبوں کو بہتر بنایا جائے گا۔ بنیادی ڈھانچے کا شعبہ ریل نیٹ ورک اور گوادر بندرگاہ سمیت ساحلی علاقوں کی ترقی کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔