پیر - 3 اکتوبر - 2022
فوٹو-قدرت روزنامہ

ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی کوششیں؟؟ تیز،اندرون خانہ کیا کچھ چل رہا ہے ؟تہلکہ خیز انکشافات(قدرت روزنامہ)

پشاور- ڈالر کی بلیک میں خرید و فروخت کا کاروبار بڑھ گیا ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ ذخیرہ کرنے والے ڈیلرز کی نشاندہی قانون نافذکرنے والے اداروں کی جانب سے کی جا رہی ہیں، ایف آئی اے ، حساس ادارے ، مشترکہ آپریشن پشاور سمیت بعض علاقوں میں کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے . کسٹم حکام نے دو ہفتوں کے دوران پاک افغان طورخم بارڈر پر افغانستان کرنسی سمگلنگ کی کو شش متعدد بار ناکام بنائی ہے جبکہ کرنسی مافیا نے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ میں اضافہ کے لئے ڈالر خریدنے کی کو شش شروع کردی ہیں.روزنامہ قدرت کے مطابق ڈالر کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کے لئے پالیسی تاحال ترتیب نہیں دی گئی ہے جس کے باعث ڈالر کے ذخیرہ اندوزوں نے ایک بار پھرڈالر کی ذخیرہ اندوزی شروع کردی ہے .چوک یادگار ، یونیورسٹی روڈ ، یونیورسٹی ٹائون ، خیبر بازار ، جی ٹی روڈ ، کوہاٹ روڈ ،رنگ روڈ ،رامداس ، کرپمپورہ ،سمیت شہر کے مختلف مقامات پر بڑے او رچھوٹے ڈیلرز نے ذخیرہ اندوزی تیز کردی ہے، ڈالرکی قیمت میں متوقع اضافہ کے پیش نظراس کی ذخیرہ اندوزی کی جا رہی ہیں، اوپن مارکیٹ میں زیادہ قیمت میں خرید کا سب سے زیادہ کاروبار پشاور ،کراچی اورکوئٹہ میں ہو رہاہے، اگر ایف آئی اے نے بروقت کاروائی نہیں کی ڈالر کی قیمت میں اضافہ کے باعث مافیا سے وابستہ عناصر کا مفادتو پورا ہو گا لیکن عام شہری اس کی وجہ سے متاثر ہو نگے –

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔