بدھ - 1 فروری - 2023

’کالو ‘ کی وضاحت دینے پر ڈیرن سیمی کا بھارتی اداکارہ کو جواب

’کالو ‘ کی وضاحت دینے پر ڈیرن سمی کا بھارتی اداکارہ کو جواب

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے آئی پی ایل میں اُنہیں’کالو‘ کہنے کی وضاحت دینے پر بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کو جواب دیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے اپنے ٹوئٹ میں ڈیرن سیمی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگر کسی نے سیاہ فاموں کے لیے کوئی لفظ استعمال کیا ہے اور کہتے ہیں کہ یہ لفظ اُن سے محبت میں کہا گیا ہے تو آپ اِس بارے میں کیا کہیں گے؟‘

سوارا بھاسکر نے کہا کہ ’اِسی طرح لفظ کالو کو بھی مختلف طریقوں سے صورتحال کے مطابق استعمال کیا جاتا ہے۔‘

بھارتی اداکارہ نے آئی پی ایل کی ٹیم حیدر آباد سن رائزرز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو اپنے ٹوئٹ میں ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ لوگ سب شائستگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیرن سیمی سے اس رویے پر معافی مانگیں۔‘

سوارا بھاسکر کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے ڈیرن سمی نے کہا کہ ’میں اپنے کہے پر تعزیت نہیں کر رہا ہوں لیکن میں چاہتا ہوں کہ ہم اس موقع کو استعمال کرتے ہوئے اپنی غلطی کو سدھار سکتے ہیں تاکہ دوبارہ کسی کے ساتھ ایسا نہ ہو۔‘

ڈیرن سیمی نے کہا کہ ’جہاں تک آپ معافی کی بات کر رہی ہیں تو کوئی بھی شخص اپنی غلطی کی معافی اُسی وقت مانگتا ہے کہ جب وہ اپنی غلطی تسلیم کرے۔‘

اُنہوں نےمزید کہا کہ ’میں ایک سیاہ فام ہوں اور مجھے اِس پر بہت فخر ہے۔‘

یاد رہے کہ ڈیرن سیمی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں نسل پرستانہ جملے سننے سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب وہ آئی پی ایل میں حیدر آباد سن رائزرز کا حصہ تھے تو انہیں ’کالو‘ کہہ کر پکارا جاتا تھا۔

ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ ساتھ سری لنکن آل راؤنڈر تھیسارا پریرا کو بھی ان ہی الفاظ سے پکارا جاتا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پہلے انہیں لگتا تھا کہ کالو کا مطلب طاقتور ہوتا ہے، تاہم بعد میں اس لفظ کے اصل معنی معلوم ہوئے۔

Source link

یہ بھی چیک کریں

کراچی:راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اختتام پذیر فائینل چمیپن شپ کا ٹائٹل جذبہ فائیٹر نے اپنے نام کر لیا

کراچی:راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اختتام پذیر فائینل چمیپن شپ کا ٹائٹل جذبہ فائیٹر نے اپنے نام کر لیا

کراچی ۔۔(نورالحسن گجر سے)راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔