پیر - 3 اکتوبر - 2022
جیو نیوز

کامونکی میں جی ٹی روڈ پر تیز رفتار ٹرک کھڑی بس سے ٹکرا گیا، ٹرک کی ٹکر سے بس میں آگ بھڑک اٹھی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا

کامونکی میں جی ٹی روڈ پر تیز رفتار ٹرک کھڑی بس سے ٹکرا گیا، ٹرک کی ٹکر سے بس میں آگ بھڑک اٹھی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

گوجرانوالہ کے علاقے کامونکی میں جی ٹی روڈ پر تیز رفتار ٹرک کھڑی بس سے ٹکرا گیا، حادثے کے فورا بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی جس نے ٹرک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

جیو نیوز نے ریسکیو ذرائع کے مطابق رپورٹ کیا کہ ٹرک کی ٹکر سے بس کا فیول ٹینک پھٹ گیا جس سے آگ بھڑک اٹھی اور ٹرک ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

حادثے کے فوری بعد ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔