منگل - 4 اکتوبر - 2022

کبڈی:پاکستان اور بھارت فائنل میں پہنچ گئے.دونوں روائتی حریف کل فائنل میں آمنے سامنے ہونگے

کبڈی ورلڈ کپ 2020 کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے ایران کو 30 کے مقابلے میں 52 پوائنٹس سے ہراکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
ہاف ٹائم پر پاکستان کو 17 کے مقابلے میں 29 پوائنٹس کی سبقت تھی۔ پاکستان کی جانب سے کپتان عرفان مانا، شفیق چشی، ملک بن یامین، مشرف جنجوعہ، وقاص بٹ، اکمل شہزاد ڈوگر نے ٹیم کو کامیابی دلانے میں اہم کردار اداکیا۔اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ بھارت 42 جبکہ آسٹریلیا نے 32 پوائنٹس اسکور کیے۔

فائنل جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ ایک کروڑ روپے انعام دیا جائے گا جب کہ رنر اپ کو 75 لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

کراچی:راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اختتام پذیر فائینل چمیپن شپ کا ٹائٹل جذبہ فائیٹر نے اپنے نام کر لیا

کراچی:راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اختتام پذیر فائینل چمیپن شپ کا ٹائٹل جذبہ فائیٹر نے اپنے نام کر لیا

کراچی ۔۔(نورالحسن گجر سے)راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔