اتوار - 2 اکتوبر - 2022
فوٹو امت

کراچی:پانچ منزلہ عمارت گرنے سے 6 افراد ہلاک 24 زخمی،وزیر اعلی سندھ نے حادثے کی رپورٹ طلب کرلی

کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں رہائشی عمارت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر خاتون سمیت 6افراد جاں بحق جبکہ 24 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

ریسکیو حکام کے مطابق ملبے تلے دبے دیگرافراد کو نکال لیاگیا ہے، حادثے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے مزید2بچے انتقال کرگئے۔

ایک جاں بحق شخص کی غلام مصطفیٰ کے نام سےشناخت ہوئی، زخمیوں میں 42سالہ خرم، 18سالہ دانیال، 70سالہ خاتون شامل ہیں جبکہ 8 سالہ حماد، 35 سالہ عارفہ اور28سالہ اویس بھی زخمی ہوئے۔ عمارت 3 سال پہلے تعمیر کی گئی تھی اور بلڈر چار منزلہ عمارت پر پانچویں منزل تعمیر کر رہا تھا۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا عملہ ابھی تک جائے وقعہ پرنہیں پہنچا جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ یہ عمارت گنجان آبادعلاقے میں واقع ہے۔

روزنامہ امت کے مطابق یہ کثیرالمنزلہ عمارت دوسال پہلے بنی تھی تاہم اس پر مزید تعمیرات بھی کی گئیں،عمارت میں کئی خاندان مقیم تھے لوگوں کی بڑی تعداد اپنی مدد آپ کے تحت ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوشش کررہہی ہے،8زخمیوں کو ملبے سے نکال کرعباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کے الیکٹرک کا عملہ فوری طورپرجائے حادثے پرپہنچ گیا اورعلاقے کی بجلی منقطع کردی تاکہ کرنٹ لگنے کا کوئی واقعہ پیش نہ آئے کیونکہ عمارت گرنے سے بجلی کے تار ٹوٹ کرگلی میں گرگئے تھے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں عمارت کا حصہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے۔ عینی شاہدین کے مطابق عمارت کی پہلی منزل پر مرمتی کام جاری تھا جس کے دوران واقعہ پیش آیا۔

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔