پیر - 3 اکتوبر - 2022

کراچی:پاکستان کوسٹ گارڈز کی بڑی کامیاب کاروائی.بیرون ملک سمگل کرنے کی تیاریاں ناکام82کلو ہیروئن برآمد،کراچی سے زوہیب عتیق کی رپورٹ

کراچی۔(زوہیب عتیق سے )82 کلو گرام اعلی کوالٹی کی ہیروئن برآ مدکرلی گئی ہے جوکہ بیرون ملک اسمگل کی جانے کا اندیشہ تھا۔پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 2,273.04 ملین روپے کے لگ بھگ ہے
ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز

پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ گوادر (بلوچستان) کے قریب تربت روڈ سے منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے گئے گذشتہ رات موبائل گشت کے دوران کلانچ تربت روڈ کے مقام پر ایک مشکوک نقل و حرکت کاتعاقب کیا گیا موبائل گشت کودیکھ کر ملزمان رات کے اندھیرے اور پہاڑی علاقے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے مشکوک پہاڑی علاقے کی تلاشی کے دوران 82 کلو گرام اعلی کوالٹی کی ہیروئن برآ مدکرلی گئی ہے خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 2,273.04 ملین روپے کے لگ بھگ ہے برآمد شدہ منشیات کو تحویل میں لیکرمزیدتفتیش جاری ہے واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی

یہ بھی چیک کریں

پنوعاقل:ا نوجوان شہر آتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ، موبائل فون بند، ورثا کی جانب سے اغواہ کا شک.

پنوعاقل:ا نوجوان شہر آتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ، موبائل فون بند، ورثا کی جانب سے اغواہ کا شک

پنوعاقل(رپورٹ عبدالواحد گھوٹو) دادلو تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر واقع گاؤں عزت خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔