کراچی پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں چائلڈ اسٹار کا کردار ادا کر کے مزید نام بنانا چاہتا ہوں مدثر ڈان
کراچی (شوبز رپورٹر)پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اسکی واضح مثال کراچی کا کمسن ٹک ٹاکر مدثر ڈان ہے جس نے 12 سال کی عمر میں بہترین اداکاری کرکے ثابت کر دیا کہ پاکستان میں واقعی ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے مدثر ڈان کا کہنا تھا کہ میں پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں چائلڈ اسٹار کا کردار ادا کر کے مزید نام بنانا چاہتا ہوں پاکستان فلم انڈسٹری میں اچھا کام کر کہ اپنا اور ملک کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں