اتوار - 2 اکتوبر - 2022

.کراچی :سرکلر ریلوے آپریشن ، انتظامیہ کو مزاحمت کا سامنا … ای این آئی کے نمائندہ خصوصی مسٹر ساجد کی رپورٹ

کراچی-(ای۔این۔آئی)عدالت عظمیٰ کے حکم پر کراچی سرکلر ریلوے کی زمینوں پر قائم رہائشی مکانات گرانے کا سلسلہ جاری ہے، انتظامیہ کو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑرہا  ہے،

تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال گیلانی ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی سرکلر ریلوے کے لئے ریلوے کی زمینوں پر قائم رہائشی مکانات گرانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔اس موقع پر ریلوے اور کراچی پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے،

جبکہ خواتین اہلکار بھی ساتھ ہیں،تاہم انتظامیہ کو آپریشن کے دوران سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، زیر تعمیر عمارت کے گراؤنڈ فلور پر رہائش پذیر ایک خاندان کے افرادانتظامیہ پر مستقیل پتھراؤ کر تارہا ہے،

مظاہرین کا کہنا تھا کہ تمام قانونی تقاضے پورے کرکے جگہ خریدی ہے کسی صورت خالی نہیں کرینگے،ریلوے حکام سے آپریشن کی تفصیل پوچھی گئی تو حقائق نہ بتاسکے، صرف اتنا کہا کہ میرا ابھی تبادلہ ہوا ہے،

مکانات گرانے کی کارروائی کے دوران ریلوے اور کراچی پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے۔…..

یہ بھی چیک کریں

پنوعاقل:ا نوجوان شہر آتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ، موبائل فون بند، ورثا کی جانب سے اغواہ کا شک.

پنوعاقل:ا نوجوان شہر آتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ، موبائل فون بند، ورثا کی جانب سے اغواہ کا شک

پنوعاقل(رپورٹ عبدالواحد گھوٹو) دادلو تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر واقع گاؤں عزت خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔