منگل - 31 جنوری - 2023

کراچی سے کالعدم تنظیم کے 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی سول لائن اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرکے 2 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا۔

 سی ٹی ڈی اور حساس ادار نے کراچی کے علاقے سائٹ ایریا نورس چورنگی کے قریب کارروائی کی جس میں کالعدم سپاہ محمد کے 2 دہشتگردوں کو مقابلے کے بعد گرفتارکرلیا گیا۔

انچارج سی ٹی ڈی کراچی مظہر مشوانی کے مطابق ملزمان میں آغا حسن اور سید محمد علی رضا نقوی شامل ہیں جن کے قبضے سے 2 نائن ایم ایم پستول اور30 بور بمعہ 6 راؤنڈز برآمد ہوئے۔

انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کے دو ساتھی کرارعلی اور سید اوسط علی رضوی موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے،گرفتارملزمان 5 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔

انچارج سی ٹی ڈی کراچی نے بتایا کہ سپاہ محمد کا سلیپر سیل ملزم اوسط علی کی زیرنگرانی کام کررہا تھا،۔اوسط علی ٹارگٹ کی ریکی کرواتا اور پھر گروہ کے شوٹرز سے ٹارگٹ کرواتا،سلیپر سیل میں شامل شوٹرزکو 25 ہزار روپے ماہانہ معاوضہ دیا جاتا تھا۔



Source link

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔