پیر - 6 فروری - 2023

کراچی واقعہ‘ آرمی چیف کے ایکشن پر مطمئن ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

سکھر: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے کورٹ آف انکوائری میں لیے گئےایکشن پر مطمئن ہیں۔
ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ لوگ بے نقاب ہو گئے ہیں جنہوں نے اداروں کو لڑانے کی کوشش کی تھی۔
وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ماہرین جو تجاویز دیں گے ان پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔
پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں 1964 کے سرکلر ریلوے سے کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے لیے ماڈل لائنز ماس ٹرانزٹ سسٹم کی ضرورت ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک سوال کے جواب میں واضح طور پر کہا کہ وفاقی حکومت جوسہولتیں لاہور میں اورنج ٹرین کو دے رہی ہے وہی کراچی میں بھی دے۔



Source link

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔