منگل - 4 اکتوبر - 2022

. وزیر اعظم نیدر لینڈز ،پریس کانفرنس :کرونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد ضروری ہے منصور احمدکی رپورٹ

نیدرلینڈز میں Covid 19 کی وجہ سے Corona virus کے پھیلاؤ پر قابو پانے کیلئے حکومت کی جانب سے خاطر خواہ اقدامات جاری ہیں۔
اس ضمن میں گزشتہ دن کو حکومت کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا اور اضافی احتیاطی تدابیر سے متعلق بتائے گئے۔ نیدرلینڈز کے وزیراعظم مارک روٹ نے اس کانفرنس سے خطاب کیا۔
احتیاطی تدابیر سے متعلق بتاتے ہوئے وزیر اعظم مارک روٹ نے کہا کہ قومی انسٹیٹیوٹ برائے صحت عامہ اور ماحول RIVM کی ہدایات کے مطابق حکومت تمام اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان احتیاطی تدابیر پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے۔
ان میں جتنی زیادہ ممکن ہو لوگ اپنے اپنے گھروں میں قیام کریں، صرف ضروری کام نمٹنے کے لئے باہر نکلیں جن میں غذا یا مشروبات کی خریداری اور دوسرے ضرورت مندوں کی دیکھ بھال شامل ہیں۔ اپنے گھروں میں کم سے کم مہمانوں کو آنے کی اجازت دیں کسی بھی اعتبار سے تین لوگوں سے زیادہ اکٹھے نہ ہوں، آپس میں 5۔1 میٹر کی دوری کو یقینی بنائیں، اگر کسی کو کھانس نزلہ یا زکام ہو تو گھروں میں قیام لازمی قرار دیئے گئے ہیں۔
ملک میں کسی طرح کے مجمع، ہجوم یا جمگٹھا آئندہ یکم جون تک کے لئے ممنوع قرار دیئے گئے ہیں۔ دکانوں اور پبک ٹرانس پورٹ کے لئے بھی احتیاطی تدابیر کئے جارہے ہیں جبکہ دوکانوں پر بروقت زیادہ تعداد میں لوگوں کی موجودگی پر بھی پابندی آئید کی گئ ہے۔ حجام، بیوٹی پارلر، کلب، جوا خانے اور ریسٹورنٹ بھی بند رکھنے کی ہدایت جاری کئے گئے ہیں۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کل تک نیدرلینڈز میں Covid 19 میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 545بتائے گئے ہیں جبکہ کل متاثرہ افراد کی تعداد 9762 ہیں۔ ان میں 9120 لوگوں کو ہسپتال میں داخلہ کئے گئے ہیں۔جس میں میڈل کنڈیشن 8206 اور سیریس کنڈیشن 914ہے. اس مرض کی وجہ سے واقع ہونے والی اموات کی تعداد 639 ہیں جن کی عمر 55 سے 97 کی ہے۔ فوت ہونے والوں کی اوسط 82 بتائ جارہی ہیں۔
اس پریس کانفرنس میں وزیر برائے انصاف اور حفاظت فریڈ گریپرس, وزیر صحت ھگو ڈی جانز اور وزیر برائے میڈیکل کئیر مارٹن جنز موجود تھے

یہ بھی چیک کریں

کرونا میں مبتلا امریکی صدر کو ہسپتال منتقل کردیاگیا

صدارتی انتخابات سے ایک ماہ قبل کرونا بیماری میں مبتلا امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔