
صدارتی انتخابات سے ایک ماہ قبل کرونا بیماری میں مبتلا امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بہتر علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ وہ فیس ماسک لگا کر خود چلتے ہوئے ہیلی کاپٹر میں سوار ہوئے۔اس سے قبل ان کا وائٹ ہاؤس ہی میں علاج شروع کردیا گیا تھا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ آئندہ چند روز ملٹری ہسپتال میں ہی زیر علاج رہیں گے۔جہاں سے وہ صدارتی امور بھی انجام دیتے رہیں گے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ کو بخار، سینے میں درد اور کھانسی ہے۔ان میں کوویڈ 19 کی درمیانے درجے کی علامات بھی ظاہر ہوئی ہیں۔ہسپتال منتقلی کی وجہ سے صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کے تمام ایونٹس عارضی طور پر ملتوی یا ورچوئل کر دیے گئے ہیں جبکہ خاتون اول کے ایونٹس بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔صدر کے معالج کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو سینتھیٹک اینٹی باڈیز دی گئی ہیں۔پولی کلونل اینٹی باڈی کاکٹیل کی آٹھ گرام ڈوز دی گئی ہے۔ صدر ٹرمپ تھکاوٹ کا شکار ہیں۔انہیں وٹامن ڈی،ایسپرین، فیموٹائی ڈین اور میلاٹونین بھی دی جارہی ہیں۔گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ ان کا اور اہلیہ میلانیا کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ جس کے بعد وائٹ ہاؤس ہی میں ان کا علاج شروع کر دیا گیا تھا۔ |
The post کرونا میں مبتلا امریکی صدر کو ہسپتال منتقل کردیاگیا appeared first on Din News Tv.