منگل - 4 اکتوبر - 2022

کرونا وائرس:مسلسل جنگ کی گردان چھوڑیں…شکست تسلیم کرلیں اپنے کئے پر نادم ہوجائیں.معروف مذہبی سکالرمولانا محمد اسماعیل

 سوشل میڈیا سے۔معروف مذہبی سکالر اور جامعہ تفہیم الدین کے مینیجنگ ڈائریکٹر مولانا محمد اسماعیل نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ

مسلسل جنگ جنگ کا گردان چھوڑ دیں ۔ یہ جنگ آپ نہیں جیت سکتے ۔ شکست تسلیم کرکے سر تسلیم خم کردیں ۔ اپنے کیے پر نادم ہو، سودی نظامِ معیشت ختم کرنے، فحاشی کے اڈے بند کرنے، شراب کی لائنسنسیں منسوخ کرنے کا آج اعلان کریں۔ دیکھیں یہ وبا کیسی واپس ہوتی ہے۔

انھوں نے ایک اور ٹویٹ میں امت مسلمہ کو خود احتسابی کی ترغیب دیتے ہوئے سوال اٹھائے کہ

کیا ہم نے اپنے گناہوں سے رجوع کرلیا ہے ؟ جواب یہی ہے کہ نہیں۔ محض زبانی جمع خرچ ہے ۔ ہاں! کچھ خاموش تو ہوگئے ہیں۔ لیکن کس لیے؟ تاکہ کرونا کے نام کا یہ بلا ٹل جائے اور ہم پھر اپنا کام شروع کریں۔ ایسے میں اللہ مہربانی کرے گا کیا؟

یہ بھی چیک کریں

-کراچی:کمسن ٹک ٹاکر مدثر ڈان کی نئی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا

-کراچی:کمسن ٹک ٹاکر مدثر ڈان کی نئی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا

کراچی پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں چائلڈ اسٹار کا کردار ادا کر کے مزید نام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔