منگل - 4 اکتوبر - 2022

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ :افغانستان سے ملحقہ چمن بارڈر مزید 7 روز تک بند.وزارت داخلہ

اسلام آباد ۔ 10 مارچ (اے پی پی) وزارت داخلہ نے افغانستان سے ملحقہ چمن بارڈر مزید 7 روز تک بند کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کے آئی جی کو لکھے گئے مراسلے میں آگاہ کیا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے 9 مارچ 2020ء سے مزید 7 روز کے لئے چمن کے مقام پر پاک افغان سرحد بند رکھنے کے فیصلے میں توسیع کی ہے۔ یہ فیصلہ دونوں طرف کے عوام کے مفاد میں اور کرونا وائرس کے پھیلائو کے خدشہ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔