جمعرات - 2 فروری - 2023

کرونا کیسزبڑھنے پراپوزیشن کے خلاف مقدمات درج کرانے کا اعلان

حکومت نے خیبر پختونخوا میں کورونا کیسز بڑھنے پرجلسوں کے منتظمین کے خلاف مقدمے درج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات سینیٹرشبلی فرازنے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز بڑھنے کی صورت میں اپوزیشن رہنماؤں اورجلسوں کے منتظمین پرایف آئی آر درج کرائی جائے گی۔

وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ‏اپوزیشن غیر ذمے داری کا ثبوت دینے پر تلی ہوئی ہے۔ ان کا جلسے منعقد کرنے پر بضد ہونا ان کی غیر جمہوری سوچ اورغیر ذمے دارانہ رویے کا عکاس ہے۔ عدالتی اور حکومتی احکامات کے بعد جلسے منعقد کرنے کا کوئی قانونی اور اخلاقی جوازنہیں بنتا۔

شبلی فراز نے کہا کہ ‏ذاتی مفاد کے لیے عوام کی صحت اور زندگیوں سے کھیلنا سب سے بڑی خود غرضی ہے۔

واضح رہے کہ پشاورکی ضلعی انتظامیہ نے کورونا کیسزبڑھنے کے خطرے کے پیش نظرپی ڈی ایم کو پشاور میں کل جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی۔



Source link

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔