
متعدد ممالک نے اپنی سرحدیں ایک بار پھر سیاحوں کے لیے کھولنا شروع کردی ہیں لیکن اس کے برعکس ایشیائی ملک کمبوڈیا نے کچھ مختلف حکمت عملی اپنائی ہےجہاں انتظامیہ کی جانب سےاعلان کیا گیا ہے کہ غیرملکی سیاحوں کو ائیرپورٹ پہنچنے پر3 ہزار ڈالرز یعنی تقریباً 5 لاکھ پاکستانی روپے بطور کرونا ڈیپازٹ جمع کرانا ہوں گے جبکہ کم از کم 50 ہزار ڈالرز کی ہیلتھ انشورنس کا ثبوت بھی دینا ہوگا۔ کمبوڈین وزارت صحت کے مطابق سیاحوں کے لازمی کرونا ٹیسٹ کی لاگت 165 ڈالرز ہے جس میں سے سو ڈالرز ٹیسٹ کے، 5 ڈالرز ٹیسٹنگ سینٹر پر پہنچانے اور 60 ڈالرز ہوٹل میں ایک رات قیام اور تین وقت کے کھانے کے ہوں گے۔ اسی طرح 1281 ڈالرز 2 ہفتے کے قرنطینہ کے لیے ہوں گے جس کے دوران سیاح کسی مختص ہوٹل یا قرنطینہ مرکز میں قیام کرے گا، جہاں اسے کھانے، لانڈری اور طبی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ سیاح میں وائرس کی تصدیق ہونے پر اسے علاج کے لیے مختص ہسپتال میں بھیجا جائے گا جہاں روزانہ کا بل 330 ڈالرز ہوگا۔ اگر سیاح کی موت ہوجاتی ہے تو آخری رسومات کا تخمینہ 1500 ڈالرز لگایا گیا ہے۔ البتہ ٹیسٹ نیگیٹو آنے پر صرف ٹیسٹ کی قیمت لی جائے گی اور باقی ڈیپازٹ واپس کردیا جائے گا۔ کمبوڈین وزارت صحت کے مطابق ہیلتھ انشورنس کا ثبوت اس لیے مانگا جارہا ہے تاکہ 3 ہزار ڈالرز سے زیادہ خرچ ہونے پر وہاں سے باقی اخراجات حاصل کیے جاسکیں۔ |
The post کرونا کے باعث کمبوڈیا کی سیاحت کیلئے سخت شرائط عائد appeared first on Din News Tv.