جمعرات - 2 فروری - 2023

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نے استعفیٰ دے دیا

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو نے استعفیٰ دے دیا

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کیون رابرٹس نے استعفیٰ دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین ایرل ایڈنگز نے کیون رابرٹس کے استعفے کی تصدیق کی ہے۔ ایرل ایڈنگز نے اس حوالےسے کہا کہ گزشتہ چند ماہ سے بورڈ کی ورکنگ میں بہت انتشار پایا جاتا تھا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین ایرل ایڈنگز کا کہنا ہے کہ کیون رابرٹس اُصول پرست انسان ہیں انہوں نے کھیل کی بہتری کے لیے کام کیا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے چیف ایگزیکٹو نک ہاکلے کو عبوری ذمے داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

کیون رابرٹس سے استعفیٰ لیا گیا ہے کیونکہ انہیں کاسٹ کٹنگ اور مالی پالیسیوں کی وجہ سے تنقید کا سامنا تھا۔

آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ اکتوبر نومبر میں آسٹریلیا میں شیڈول ورلڈکپ ایک برس کے لیے ملتوی ہو سکتا ہے۔

ورلڈ کپ کے مستقبل کا فیصلہ آیندہ ماہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں کیا جائے گا۔

Source link

یہ بھی چیک کریں

کراچی:راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اختتام پذیر فائینل چمیپن شپ کا ٹائٹل جذبہ فائیٹر نے اپنے نام کر لیا

کراچی:راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اختتام پذیر فائینل چمیپن شپ کا ٹائٹل جذبہ فائیٹر نے اپنے نام کر لیا

کراچی ۔۔(نورالحسن گجر سے)راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔