جمعرات - 2 فروری - 2023

کشمور:ماں بیٹی سے زیادتی کرنے والا ملزم ہلاک

کشمور میں ماں بیٹی سے زیادتی کرنے والے ملزم کی ہلاکت کی متضاد اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق کشمور میں ماں بیٹی سے زیادتی کرنے والا ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔
ذرائع کے مطابق پولیس ٹیم آر ڈی 109کے حدود میں کارروائی کے لیے گئی تھی، پولیس کو دیکھتے ہی ملزم خیراللہ بگٹی نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ کی زد میں آکر رفیق ملک شدید زخمی ہوگیا اور ہسپتال منتقل کرتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم رفیق ملک کو پولیس ملزم خیراللہ بگٹی کی نشاندہی کے لیے اپنے ساتھ لے کر گئی تھی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خیراللہ بگٹی کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ملزم خیر اللہ بگٹی کو کشمور تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔



Source link

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔