پیر - 6 فروری - 2023

کشمور میں زیادتی کا شکار بچی کی حالت اچانک بگڑگئی

سندھ کے ضلع کشمور میں زیادتی کا نشانہ بننے والی 4 سالہ بچی کی حالت اچانک خراب ہوگئی، انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج بچی کو اینٹی بائیوٹکس دی جارہی ہیں اورڈاکٹروں کی مسلسل نگرانی میں ہے۔

قومی ادارہ صحت برائے اطفال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جمال رضا نے بتایا کہ 4 سالہ بچی علیشہ کی حالت آج یکدم خراب ہوئی اور اس کے پیٹ میں زخموں سے خون رسنا شروع ہوگیا تھا، جس کے بعد ڈاکٹروں کی ٹیم جس میں ماہر امراض نسواں ڈاکٹر حلیمہ، ماہر امراض اطفال ڈاکٹر ناصراورڈاکٹر نعیمہ شامل ہیں، انہوں نے فوری بچی کا معائنہ کیا اور بچی کے زخموں کو صاف کرکے اسے دوبارہ بند کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ بچی کے زخموں کو صاف کرکے ٹانکے دوبارہ لگا دیے گئے ہیں، بچی کو اب بھی اینٹی بائیوٹکس دی جارہی ہیں اور انتہائی نگہداشت وارڈ میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہے۔



Source link

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔