اتوار - 2 اکتوبر - 2022

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیےجمعیت علماء اسلام جدہ کی تقریب۔

جمعیت علماء اسلام جدہ کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مقامی ہوٹل میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی مفتی ناصر محمود جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام مانسہرہ جبکہ صدارت قاری محمد الیاس نے کی۔ انجئنیر عبدالصبور نے تقریب کی میزبانی کی۔ مقررین نے کشمیر کی موجودہ صورتحال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ مہمان خصوصی نے کہا کہ کشمیری مسلمانوں پر ظلم کر کہ ہندوں دہشت گردوں کا سرغنہ مودی ایشیا کے امن کے درپے ہے۔ مگر آج امن کا درس دینے والی عالمی تنظیمیں قبروں میں دفن معسوس ہوتی ہیں۔ ہماری جہدوجہد جاری رہے گی تاوتیکہ کشمیری مسلمانوں کو آزادی مل نہ جائے۔
قاری الیاس نے کہا کہ موجودہ سلیکٹڈ حکومت خارجہ پالیسیوں میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور طویل کرفیو کے باوجود ہم کشمیر کا مقدمہ ٹھیک طرح سے پیش نہیں کر سکے اور نہ ہی آئندہ اس کی توقع ہے۔ یوسف خان لغاری نے کہا کہ مولانہ فضل الرحمان کی کشمیر کے بارے میں خدمات سے لوگوں کو اگاہی نہیں اس لیے ہم اس بارے میں بہت جلد اگاہی مہم شروع کریں گے۔ ہماری سوشل میڈیا ٹیم مسلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔انجئنیر عبدالصبور نے کہا کہ کشمیر کی وکالت صرف ایک مضبوط پاکستان ہی کر سکتا ہے۔ کشمیر کی آزادی تکمیل پاکستان کے لیے لازم ہے۔ ریاست کو چاہیے کو وہ اپنی خارجہ پالیسی پہ نظر ثانی کرے۔
آخر میں با الخصوص کشمیر کی آزادی اور پاکستان کے استحکام اور مضبوطی کے لیے دعا کی گئی۔

یہ بھی چیک کریں

حکومت مذاکرات کیلیے اپوزیشن کی منتیں کررہی ہے لیکن اب کوئی بات نہیں ہوگی، مریم نواز

حکومت مذاکرات کیلیے اپوزیشن کی منتیں کررہی ہے لیکن اب کوئی بات نہیں ہوگی، مریم نواز

اسلام آباد (یو این پی) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔