پیر - 3 اکتوبر - 2022

کشمیر اوورسیز فورم کے چیئرمین سردار محمد رزاق خان کی زیر صدارت، کشمیر اوورسیز فورم کے زیر اہتمام اظہار یکجہتی کشمیر…. ریاض سے ناظم علی عطاری کی رپورٹ،

ریاض ( ناظم علی عطاری ) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کشمیر اوورسیز فورم کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا جس کی صدارت کشمیر اوورسیز فورم کے چیئرمین سردار محمد رزاق خان نے کی جب کے مہمان خصوصی کشمیر اوورسیز فورم کے سرپرست اعلی محمد اصغر قریشی تھے سٹیج پر سینیئر وائس چیئرمین پروفیسر افتخار احمد شاہین وائس چیئرمین ایڈوکیٹ طارق ایوب چیف آرگنائزر پرویز کھٹانہ وائس چیئرمین محمد شفیق اور وائس چیئرمین سلیم آفتاب بیٹھے تھے نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری حاجی احسان دانش اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری راجہ مظفر خان نے ادا کئے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےحاجی احسان دانش نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ریاست جموں و کشمیر کے تمام باشندوں کو حق خوداریت دیا جائے اور اکثریت کے فیصلے کا احترام کیا جائے کشمیر کی جاری جدوجہد آزادی کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی بھرپور کوشش کرنا ہے مہمان خصوصی محمد اصغر قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ سب نے اظہار یکجہتی کرنے کے لئے آج کے اس پروگرام میں شرکت کی بھارت صرف کشمیر میں ہی نہیں بلکہ اپنے ملک کے اندر بھی دہشت گردہ سوچ کی بنا پر کروڑوں مسلمانوں کے لیے مسائل کھڑے کر رہا ہے 70 سال بعد ان سے ان کے ملک کی وابستگی کی تصدیق مانگی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہم کشمیری مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اس وقت تک جب تک پورا مقبوضہ کشمیر آزاد نہیں ہو جاتا ہم بھارت سے چھین کر کشمیر کو آزاد کروائیں گے کشمیر اوورسیز فورم کے چیئرمین سردار محمد رزاق خان نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ بھارت نے 370 ختم کرکے ایک بہت بڑی غلطی کی ہے بھارت کی اس غلطی نے سب کو اکٹھا کر دیا ہے اب مقبوضہ کشمیر ضرور آزاد ہوگا سردار محمد رزاق خان نے کہا کہ جو ملک ہمارے موقف کی حمایت کرتے ہیں ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں 5 جنوری 1949 اور 13 اگست 1948 کی قرارداد آج بھی اقوام متحدہ میں موجود ہے جس میں بھارت نے وعدہ کیا تھا کے کشمیر میں رائے شماری ہوگی آج مقبوضہ کشمیر کے ظلم کے خلاف پورا بھارت بے چینی کا شکار ہو چکا ہے اور اس کا ہمیں سب سے زیادہ فائدہ ہوا ہے بھارت کے کم از کم دس ٹکڑے ہوں گے یہ سب کشمیریوں کی جدوجہد کا رزلٹ ہے مہمان خصوصی اصغر قریشی کو کشمیر یونائیٹڈ کرکٹ ٹیم نے شیلڈ پیش کی اور پوری ٹیم پروگرام میں شریک تھی کشمیر اوورسیز فورم کے وائس چیرمین سردار محمد نصیر خان نے اپنی جذباتی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آزاد کشمیر کو جہاد کر کے بھارت کے قبضے سے آزاد کرایا تھا اب مقبوضہ کشمیر بھی آزاد ہوگا وائس چیرمین سردار سلیم آفتاب نے کہا کہ رائے شماری کرائی جائے عوام کیا جاتے ہیں وہ فیصلہ سب کے لیے قابل قبول ہے مجلس پاکستان کے جنرل سیکرٹری حافظ عبدالوحید نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے لیے ہماری جان بھی قربان ہے مجلس پاکستان کے چیرمین رانا عبدالرؤف نے کہا کہ کشمیر کے لوگ اب وقت قریب تر آچکا ہے وہ آزادی حاصل کر لیں گے تقریب سے احسن عباسی ، راجہ مظفر خان ، افتخار احمد ، طارق ایوب ؛ پرویز کھٹانہ ، حافظ ذاکر ؛ محمد رشید خان ، شبریز اختر سویہ ؛ ممتاز خان ، جہانگیر بدر ، محمد شفیق خان ، رانا خادم حسین ، عاصم آفتاب ، مدثر فاروق ، افتخار شاکر اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے آذادی کشمیر کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جموں وکشمیر کی آزادی کے لیے اپنی تمام تر کوشیش بروئے کار لانے کی یقین دہانی کروائی تقریب کے آخر میں حافظ عبدالوحید نے کشمیر میں شہید ہونے والوں اور کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی

یہ بھی چیک کریں

ریاض : 28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض :  28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب ریاض ریجن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔