پیر - 3 اکتوبر - 2022

کوروناوائرس۔شہر اقتدار اسلام آباد میں دفعہ144 نافذ ۔اطلاق آج سے 15روزکیے لیے ہو گا ۔نوٹیفکیشن جاری ۔

اسلام آباد ولید بن مشتاق
کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کا بڑا فیصلہ ۔ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آبادمیں 15روزکیلئےمارکیٹیں،مالز اور ریسٹورنٹس بند رہیں گے جبکہ پیٹرول پمپس،میڈٰیکل وکریانہ اسٹورز اورملک شاپس کھلی رہیں گی۔ اسلام آباد میں بیوٹی پارلرز ،حجام کی دکانیں وغیرہ بھی 15روزکیلئےبندرہیں گی۔ شہر میں اسکول کالجز و یونیورسٹیاں پہلے سے بند ہیں جبکہ ہر قسم کے چھوٹے بڑے اجتماعات پر بھی پابندی عائد ہے ۔ تاہم میڑو بس سروس اور پبلک ٹرانسپورٹ پر ابھی کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ۔ضلعی انتظامیہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا اطلاق آج رات 10بجےسے ہوچکا ہے۔ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واضح رہے کہ یہ فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر کیا گیا ہے ۔ شہر اقتدار میں کورونا سے پھیلنے والی وباء سے اب تک 10سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں ۔جبکہ 2مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔