منگل - 4 اکتوبر - 2022

کورونا وائرس اور لاک ڈاون ، حکومت کی جانب سے ریلیف پیکیج کا اعلان ۔ .پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے کمی،بجلی اور گیس کے بلز کی اقساط کر دی گئی ۔

اسلام آباد۔(ولید بن مشتاق )وزیر اعظم کی جانب سے عوام کے لیے ریلیف پیکیج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یوٹیلٹی بلز میں عوام کو سہولت، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ۔ عوام سے یوٹیلٹی بلز قسطوں لیے جائیں گے ۔ بجلی کے 300 یونٹ استعمال کرنے والے افراد قسطوں میں بل ادا کر سکتے گے۔ گیس کے صارفین کے بلز بھی قسطوں میں کردیے جائیں گے ۔ حکومت کی جا نب سے اعلان کردہ ریلیف کا فائدہ فوری طور پر عوام کو پہنچانے کے لیےپاور ڈویژن، اور سوئی گیس کی جانب سے ریلیف پیکیج پر عمل درآمد کی تیاریاں کی جا رہی ہیں ۔ متعلقہ وزارت کی جانب سے نوٹیفکیشن ملنے کے بعد سروسز فراہم کرنے والی کمپنیاں ریلیف پیکیج پر فورا عمل درآمد کریں گے ۔ پاور ڈویژن کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے اعلان کردہ پیکیج کا اطلاق فورا ہو گا ۔ بلوں کی اقساط کی سہولت مارچ کے مہینے سے دستیاب ہو گئی ۔ سوئی گیس کے بلوں کے حوالے سے بھی اسی طرح عمل کیا جائے گا ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی 15 روپے فی لٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اگر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہو تو آئندہ 45 دنوں میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے گی۔ وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس اور حالیہ ملکی صورت حال کے پیش نظر کل 880 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے ۔

یہ بھی چیک کریں

گندم و چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، وزیراعظم

گندم و چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس وقت تمام معاشی اعشاریے مثبت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔