پیر - 6 فروری - 2023

 کورونا وائرس سے مزید 33 افراد جاں بحق ہوگئے

کورونا وائرس سے 33 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار 193 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 61 ہزار 82 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 50 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 11 ہزار 47، سندھ میں ایک لاکھ 56 ہزار 528، خیبر پختونخوا میں 42 ہزار615، بلوچستان میں 16 ہزار 449، گلگت بلتستان میں 4 ہزار461، اسلام آباد میں 24 ہزار 444 جبکہ آزاد کشمیر میں 5 ہزار 538 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 49 لاکھ 79 ہزار939 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 378 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 24 ہزار 834 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 447 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 33 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 193 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 492، سندھ میں 2 ہزار 751، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 315، اسلام آباد میں 260، بلوچستان میں 156، گلگت بلتستان میں 93 اور آزاد کشمیر میں 126 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔



Source link

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔