منگل - 31 جنوری - 2023

کورونا وائرس فری کرکٹرز بائیو سیکور ماحول میں رہیں گے

کوروناوائرس فری کرکٹرز بائیو سیکور ماحول میں رہیں گے

دورۂ انگلینڈ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل کورونا وائرس فری کرکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ کے اراکین نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں رپورٹ کردی ہے، یہ تمام افراد ہوٹل کے ایک فلور میں بائیو سیکور ماحول میں رہیں گے، ان کی دوسری کورونا ٹیسٹنگ جمعرات کو ہوگی۔

کورونا ٹیسٹ منفی آنے والے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کے اراکین ہوٹل سے 28 جون کو خصوصی طیارے پر انگلینڈ روانہ ہوں گے، لاہور کے ہوٹل پہنچنے والوں میں 18 کھلاڑی اور مینجمنٹ کے 11 اراکین شامل ہیں۔

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، امام الحق، عثمان شنواری اور عابد علی سمیت دیگر کھلاڑی نجی ہوٹل پہنچے، ٹیم مینجر کے مطابق کورونا وائرس کے لیے کھلاڑیوں کی دوسری ٹیسٹنگ جمعرات کو ہوگی۔

پاکستانی ٹیم دورہ انگلینڈ میں تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، انگلینڈ پہنچنے پر پاکستانی ا سکواڈ کی 29 جون کو تیسری ٹیسٹنگ ہوگی۔

دوسری جانب دورہ انگلینڈ کے لیے اعلان کردہ 4 ریزرو کھلاڑیوں کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ بھی ہوگئی، ریزرو کھلاڑیوں میں عمران بٹ، بلال آصف، محمد موسیٰ اور محمد نواز شامل ہیں۔

اس کے علاوہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے 10 کھلاڑیوں اور منیجمنٹ کے ایک رکن کی دوسری ٹیسٹنگ 26 جون کو ہوگی، ان تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کی ٹیسٹنگ ان کے اپنے اپنے شہروں میں کی جائے گی۔

Source link

یہ بھی چیک کریں

کراچی:راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اختتام پذیر فائینل چمیپن شپ کا ٹائٹل جذبہ فائیٹر نے اپنے نام کر لیا

کراچی:راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اختتام پذیر فائینل چمیپن شپ کا ٹائٹل جذبہ فائیٹر نے اپنے نام کر لیا

کراچی ۔۔(نورالحسن گجر سے)راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔