منگل - 4 اکتوبر - 2022

کورونا وائرس کا خطرہ۔ پاکستان بھر کےسکول کالجز اور یونیورسٹیز کے امتحانات 31 مئی تک ملتوی۔ وزارت تعلیم

اسلام آباد۔(ولید بن مشتاق سے)کورونا سے پھیلنے والی وباء کے خطرے کے پیش نظر وزارت تعلیم نے پاکستان بھر میں ہونے والے تمام امتحانات 31 مئی تک ملتوی کر دیے ہیں ۔ تمام تعلیمی بورڈ اور یونیورسٹیوں کے امتحانات اب جون میں متوقع ہیں ۔ وزارت تعلیم نے فیصلے سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام یونیورسٹیز اور بورڈز کے امتحانات 31 مئی 2020 تک ملتوی کر دیے گئے ہیں ۔ کیمبرج و دیگر غیرملکی تعلیمی بورڈز کے امتحانات بھی 31 مئی کے بعد حکومتی اجازت سے مشروط ہونگے۔ وزارت تعلیم کے مطابق یہ اہم فیصلہ 17 مارچ کو اعلیٰ سطح اجلاس میں کیا گیا۔امتحانات کے انعقاد سے متعلق نئی ڈیٹ شیٹ متعلقہ بورڈز اور ادارے جاری کریں گے۔ اس حوالے سے حکومت سے اجازت ملنے کے بعد تمام تعلیمی بورڈ اور جامعات نئی ڈیٹ شیٹس جاری کریں گے۔ واضح رہے کہ 27 مارچ کو وزارت تعلیم کی اعلٰی سطح میٹنگ بھی بلائی گئی ہے جس میں سکول کالجزاور یونیورسٹیز کھولنے کے حوالے سے جائزہ لیا جائے گا تاہم امتحانات کے حوالے سے وزارت تعلیم نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے جس کے مطابق ملک بھر میں ہونے والے تما م امتحانات 31 مئی تک منسوخ کر دیے ہیں۔

 

یہ بھی چیک کریں

گندم و چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، وزیراعظم

گندم و چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس وقت تمام معاشی اعشاریے مثبت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔