اتوار - 2 اکتوبر - 2022

کورونا وائرس کے پیش نظر مخیر حضرات زکوٰۃ و صدقات قبل از وقت مستحق افراد تک پہنچائیں۔ اسلامی نظریاتی کونسل۔

اسلام آباد۔ولید بن مشتاق سے-اسلامی نظریاتی کونسل نے کورونا کی صورتحال کے پیش نظر مخیر حضرات سے مستحق افراد کو زکوٰۃ دینے کا مطالبہ کردیا۔ شعبہ تحقیق اسلامی نظریاتی کونسل نے مخیر حضرات کے نام پیغام میں کہا ہے کہ صاحب حیثیت، صاحب استطاعت افراد سے درخواست ہے کہ مزدوروں، حاجت مندوں کو سالانہ زکوٰۃ کی ادائیگی شروع کردیں۔ موجودہ کورونا کی صورتحال میں غرباء اور مساکین کو زکوٰۃ کی زیادہ ضرورت ہے۔ شرعی طور پر سال مکمل ہونے سے قبل بھی زکوٰۃ ادا کی جاسکتی ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے مزید کہا گیا کہ موجودہ صورت حال میں غرباء کو زکوٰۃ کی ادائیگی شرعی ذمہ داری کے ساتھ افضل عمل ہے۔ مناسب ہوگا صاحب حیثیت افراد گروپ فنڈنگ کا اہتمام کریں۔ گروپ بناکر فنڈ قائم کرکے حاجت مندوں کی مالی امداد بہتر ہونے کے ساتھ عزت نفس بھی مجروح نہیں ہوگی۔

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔