منگل - 4 اکتوبر - 2022

کورونا کا خدشہ: عمرہ زائرین کی سعودی عرب آمد عارضی طور پر معطل.سعودی عرب سے جہانگیر خان ںکی رپورٹ

جہانگیر خان کی رپورٹ – کورونا کا خدشہ: عمرہ زائرین کی سعودی عرب آمد عارضی طور پر معطل سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خدشے کے باعث عمرے یا مسجد نبوی کی زیارت کے لیے آنے والے افراد کا مملکت میں داخلہ عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’سیاحتی ویزے پر ان ممالک سے آنے والے افراد کا مملکت میں داخلہ معطل کیا گیا ہے جہاں سعودی صحت حکام کے طے کردہ معیار کے مطابق نئے کورونا وائرس کے پھیلاو خطرہ ہے‘۔

’مملکت میں کورونا وائرس کے خطرے کو روکنے کے لیے رہنما اصولوں کے تحت جی سی سی ممالک کے شہریوں کی قومی شناختی کارڈ کے ذریعے مملکت آمد و رفت کو بھی معطل کیا جا رہا ہے‘۔
قبل ازیں سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں سے مملکت آنے والے تمام مسافروں کو نیا ہدایات نامہ جاری کیا تھا۔
ہدایت نامے میں کہا گیا تھا ’جو افراد مملکت آنے سے 15روز قبل تک چین میں قیام پذیر رہے ہیں تو ایئرپورٹ، سی پورٹ یا بری سرحدی چوکی پہنچنے پر امیگریشن حکام کو اس حوالے سے آگاہ کریں‘۔

سعودی وزارت صحت نے امراض سے بچاﺅ اور انسداد کے قومی مرکز کے تعاون سے کرونا وائرس کے سدباب کے لیے سخت احتیاطی تدابیر مقرر کر رکھی ہیں۔
ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں پر کرونا وائرس کا پتہ لگانے اور متاثرین کے علاج کے لیے سینٹر بھی قائم کیے ہیں۔
کسی بھی مسافر پر شبے کی صورت میں طبی معائنہ کیا جاتا ہے

یہ بھی چیک کریں

کرونا میں مبتلا امریکی صدر کو ہسپتال منتقل کردیاگیا

صدارتی انتخابات سے ایک ماہ قبل کرونا بیماری میں مبتلا امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔