پیر - 6 فروری - 2023

کورونا کی ویکسین کب تک پاکستان آئے گی؟اسد عمر نے بتا دیا

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے سربراہ اور وفاقی وزیراسد عمر نے کہا ہے کہ گرمیوں سے پہلے پاکستان میں ویکسین کی بڑی مقدارکی دستیابی ممکن نہیں۔

 نجی ٹی وی کے مطابق کورونا ویکسین سے متعلق انہوں نے کہا کہ گرمیوں سے پہلے پاکستان میں ویکسین کی بڑی مقدارکی دستیابی ممکن نہیں۔ اسد عمر نے کہاکہ بےاحتیاطی کا نتیجہ ہے کہ کورونا کیسز میں 4 گنا اضافہ ہوا۔

نیشنل کمانڈ سینٹرکے سربراہ کا کہنا تھا کہ این سی او سی نے 300 سے زائد لوگوں کے اجتماع کی اجازت نہ دینےکافیصلہ کیا ہے اور سندھ حکومت چاہتی ہےکہ باہر تقریبات پر پابندی کے بجائے گنجائش سے 50 فیصد افراد کی اجازت ہو۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں اور معیشت کا تحفظ چاہتے ہیں تو بطور لیڈر ہمیں خود پر پابندی لگانا ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اورگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2208 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق اور 37 افراد کی جان گئی جس سے ملک میں وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 7230 ہوگئی ہے جب کہ کل کیسز 3 لاکھ 63380 تک جا پہنچے ہیں۔



Source link

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔