جمعرات - 2 فروری - 2023

کورونا کے باعث جج انتقال کرگئے

ایڈیشنل سیشن جج اظفر سلطان سید کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔

ترجمان لاہور ہائی کورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج اظفر سلطان سید میں چند روز قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، کورونا رپورٹ مثبت آنے پرایڈیشنل سیشن جج اظفر سلطان کی عدالت کو بند کردیا گیا تھا۔ اظفر سلطان کی عدالت میں تعینات تمام عملے کے ٹیسٹ کروائے گئے جو منفی آئے تھے۔

ترجمان لاہور ہائی کورٹ کے مطابق عدالت عالیہ کی جانب سے کورونا وبا کی دوسری لہر کے پیشِ نظر ایس او پیز جاری کیے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وبا کی دوسری لہر میں شدت آرہی ہے اور ایک مرتبہ پھر ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 22 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔



Source link

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔