اتوار - 2 اکتوبر - 2022

کورونا کے خطرے کے باعث پاکستان کا فضائی آپریشن دو ہفتوں کیلئے معطل ۔ ٹائم ٹیبل جاری کر دیا گیا

اسلام آباد ولید بن مشتاق ۔۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاو اور ممکنہ حفاظتی اقدامت کے لیے پاکستان نے اپنا فضائی آپریشن دو ہفتوں کیلئے معطل کر دیا ہے ۔پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے متعلق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سفری ہدایت جاری کردی ہے ۔ کورونا وائرس تیزی سے دنیا میں پھیل رہاہےبین الاقوامی پروازوں پر آج رات آٹھ بجے سے چار اپریل تک پابندی ہوگی۔ کوئی کمرشل ، چارٹرڈ یا پرائیویٹ طیارہ پابندی کے دوران پاکستانی ائیرپورٹس پر اتر نہیں سکے گا۔دو ہفتے کی پابندی کے بعد فضائی آپریشن شروع ہونے پر مسافروں سے کورونا ٹیسٹ سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی پابندی بھی ختم کردی گئی۔ پابندی کے دوران صرف سفارتی یا خصوصی کارگو طیارے ہی پاکستان میں آسکیں گے۔ سفارتی اور کارگو طیاروں کے عملے کو اس دوران سخت اسکریننگ کے عمل سے گزرنا ہوگا۔ سفارتی اور گارکو پروازوں کے عملے کو محکمہ صحت کی ہدایات پر آئیسولیٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق 21 مارچ سے 4 اپریل تک بین الاقوامی پروازوں پر پابندی کے باعث پاکستان میں آنے والی یومیہ 250 فلائٹیں منسوخ ہو جائیں گی۔2 لاکھ 40 ہزار مسافروں کی پاکستان آمد اور روانگی مسلسل دو ہفتوں تک معطل رہے گی۔اس دوران قریبا 3500 فلائٹوں کی منسوخی ہوگی۔33 لاکھ 60 ہزار مسافر وں کی پاکستان آمد اور روانگی معطل رہے گی۔سول ایوی ایشن کے حکام کے مطابق بین الاقوامی پروازوں کی منسوخی اسلام آباد سے یومیہ45 فلائٹس، لاہور سے55 ، کراچی سے 125 ، پشاور سے 10، سیالکوٹ سے 4، ملتان سے 6، فیصل آباد سے 5، کوئٹہ سے 5، اور گوادر سے 1 فلائٹ متاثر ہوگی۔ وزارت اوورسیز نے بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے ایک ایمرجنسی سیل قائم کیا ہے جو 24 گھنٹے معلومات کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔بیرون ملک مقیم پاکستانی اور ان کے اہل خانہ دی گئی ہیلپ لائن0519212525پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

گندم و چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، وزیراعظم

گندم و چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس وقت تمام معاشی اعشاریے مثبت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔