منگل - 4 اکتوبر - 2022

کیارہ ” تباہ کُن طوفان ہالینڈ سے ٹکرا گیا.بیوروچیف منصور احمد کی رپورٹ

ہالینڈ: موسم کی پیش گوئی کے مطابق ، آج 9 فروری بروز اتوار کو پہلا طوفان نیدرلینڈ سے ٹکرایا ہے۔ اور ہوا کے تیز ترین جھونکوں نےاپنے راستے میں تباہی مچائی ہے۔

برطانوی اور جرمنی کے ذرائع ابلاغ بھی اس کو ’بھیانک طوفان‘ کا نام دے رہے ہیں کیونکہ یہ طوفانی ہوائیں برطانیہ کی طرف سے یورپ میں داخل ہوئی ہے۔ اور ان سے جرمنی ہالینڈ اور بیلجئم شدید متاثر ہو رہیے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی وارننگ بھی جاری کیی گئی ہے کہ گھروں کی کھڑکیاں بند کردیں اور اگر ممکن ہو تو گھر کے اندر ہی رہیں۔ طوفانی ہوا کی طاقت 120 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار ہے جو کہ خطرناک بھی ہو سکتی ہے۔

ہوا کے جھونکے خاص طور پر پریشان کن ہیں ، کیونکہ ان سے سڑکوں پر خطرناک صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ یہ بالکل ممکن ہے کہ نیدرلینڈ میٹورولوجیکل انسٹی ٹیوٹ (کے این ایم آئی) ایک کوڈ اورنج جاری کرے گا ، جو خطرناک یا انتہائی موسم کی نشاندہی کرتا ہے۔ وہ صرف 24 گھنٹے پہلے ہی یہ کام کریں گے۔

وارننگ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ درخت بھی گر سکتے ہیں اور ائرپورٹس پرطیاروں کی پروازوں میں بھی دشواری ہوسکتی ہے۔ اگر درخت ٹوٹ جاتے ہیں اور ٹرین کی پٹڑیوں پر گرتے ہیں تو ، ہم تاخیر یا ٹرین منسوخی کی توقع بھی کرسکتے ہیں – لہذا جتنا ہو سکے باہر جانے سے گریز کریں۔

یہ بھی چیک کریں

کرونا میں مبتلا امریکی صدر کو ہسپتال منتقل کردیاگیا

صدارتی انتخابات سے ایک ماہ قبل کرونا بیماری میں مبتلا امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔