اتوار - 2 اکتوبر - 2022

کیوں مایوس ھوتے ھو.؟؟موذی وباء کرونا کے تناظر میں عرفان سلیم فانی کا انتخاب

پرندے لوٹ کر آئیں گےکیوں مایوس ہوتے ہو ؟

نئےغُنچےچٹک جائیں گے کیوں مایوس ہوتے ہو ؟

طَہارت اورعبادت کانتیجہ دیکھ لوگےتم

یہ جرثومےبھی مرجائیں گے کیوں مایوس ہوتےہو ؟

طوافِ خانہءِکعبہ بھی پھر ہوجائےگا جاری

یہ رَخنےپھرنہیں آئیں گے کیوں مایوس ہوتے ہو ؟

اِنہی گلیوں میں ہنستےکھیلتےدیکھوگےبچوں کو

یہ سناٹےچلےجائیں گے کیوں مایوس ہوتے ہو؟

گلےمیں پھرنظرآئیں گےبَستے,کاپیاں,قلمیں

یہ مکتب رونقیں پائیں گے کیوں مایوس ہوتے ہو؟

شِفاخانوں سےنکلیں گےشِفاپاکر مریضِ غم

گُلوں سےصحن بھرجائیں گےکیوں مایوس ہوتے ہو؟

اِنْ شــــَــــا ءَ اللّٰہُ تَعَالٰی

یہ بھی چیک کریں

تشیع الفاحشہ-تحریر-افشاں نوید

تشیع الفاحشہ-تحریر-افشاں نوید

تشیع الفاحشہ پاکستان بھر کے چینلز کی میڈیا ٹیمیں موٹر وے پہنچی پوئی ہیں۔ پروگرام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔