منگل - 31 جنوری - 2023

گلگت بلتستان حکومت کے پانچ سال مکمل ۔اسمبلی تحلیل

گلگت بلتستان میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کے پانچ سال مکمل ہونے پر اسمبلی تحلیل ہوگئی۔

اسمبلی تحلیل ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے اور نگراں وزیراعلی میرافضل آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے جن سے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون حلف لیں گے۔

نگراں کابینہ کی تشکیل کیلیے بھی بھاگ دوڑ تیزہوگئی ہے، وفاقی وزیرامورکشمیر نے متوقع نگراں وزیروں کو اسلام آباد طلب کرلیا اور فاقی وزیرعلی امین گنڈاپور متوقع وزیروں سے آج ملاقات کریں گے۔

متوقع نگراں وزیروں کی لسٹ کو آج حتمی شکل دیدی جائے گی اوراب تک تین نگراں وزار کے نام فائنل ہوچکے ہیں جن میں ایمان شاہ، ناصر زمانی،آفتاب اسماعیل شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق نگراں کابینہ تقریبا درجن وزرا پر مشتمل رکھنے کا امکان ہے۔



Source link

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔