بدھ - 1 فروری - 2023

گلگت: مریم نواز اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات، اہم امورپرگفتگو

گلگت: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات اختتام پذیرہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے شہید بے نظیر بھٹو کے صاحبزادے اورچیئرمین پی پی بلاول بھٹو کو چائے پر مدعو کیا تھا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات گلگت میں ہوئی جو تقریباً 12 منٹ تک جاری رہی۔
ذرائع نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے دوران ملاقات باغ میں چہل قدمی کرتے ہوئے بھی بات چیت کی۔
ذمہ دار ذرائع کے مطابق ہونے والے ملاقات میں بلاول بھٹو کے ہمراہ سینیٹر شیری رحمان اور مصطفیٰ نواز کھوکھر موجود تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ کی مرکزی رہنما مریم نواز کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، پرویز رشید، حفیظ الرحمان اور مریم اورنگزیب کی معاونت حاصل تھی۔
ذمہ دار ذرائع کے مطابق ہونے والی ملاقات میں دونوں پارٹی رہنما آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور گلگت بلتستان انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا اور دیگر متعلقہ امور بھی بات چیت کی۔



Source link

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔