گوجر خان جی ٹی روڈ پر کلیام موڑ کے پاس آئل اینڈ گھی کے نجی ڈپو میں آتشزدگی۔ کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ۔
گوجرخان:(نمائندہ خصوصی) تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ کلیام موڑ کے پاس آئل اینڈ گھی کمپنی کے گوداموں میں آتشزدگی سے کروڑوں روپے کا تیل و گھی کا اسٹاک جل گیا ۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ میں کسی جا نی نقصان کی اطلاع نہیں ۔ آف لگنے کا واقعہ دن 2 بے کے قریب پیش آیا۔ ریسکیو 1122 اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی اور آگ بجانے کا عمل شروع کیا ۔ آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث دیگر علاقوں سے بھی 100 سے زائد فائر فائیٹرز نے آگ پر قابو پانے کے عمل میں حصہ لیا ۔ آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث پاک فوج کے دو ہیلی کاپٹرز بھی آگ بجانے میں مصروف رہے ۔ آگ کی شدت اور دھوئیں کے سیاہ بادلوں سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ڈی سی راولپنڈی اور اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان موقع پر موجود رہے۔ صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے بھی امدادی کاموں کا جائزہ لیا ۔ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے کولنگ کا عمل جاری ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈپو پر آگ لگنے کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہو سکی ۔ کولنگ کے عمل کے بعد نقصان کا تخمینہ اور آگ لگنے کی وجہ معلوم ہو سکے گی۔ ان گوداموں سے علاقہ بھر کو گھی و کوکنگ آئل سپلائی کیا جاتا تھا۔