اتوار - 2 اکتوبر - 2022
چوہدری شاہد حبیب

ہارون آباد:اللہ کے نام پہ ماسک کی ذخیرہ اندوزی سے باز رہیں جائز قیمت پر عوام کو مہیا کریں.چوہدری شاہد حبیب کی میڈیکل سٹورز مالکان سے اپیل

ہارون آباد:چوہدری شاہد حبیب جو خود حبیب میڈیکل سٹورز کے مالک اور ہارون آباد کی اہم سماجی شخصیت ہیں‌.انہوں نے ذخیرہ اندوزی باالخصوص کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے استعمال کئے جانے والے ماسک کی ذخیرہ اندوزی نا کر نے کی اپیل کی ہے .سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ فیس بک پر انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ لوگ پیسے کے بل بوتے پہ کیسے انسانیت بھول جاتے ہیں.کہاں کہاں ا ور کون کون ذخیرہ کرتا ہے،میرا مقصد کسی کی شکایت لگانا نہیں ہے بلکہ ان کو انسانیت کے نام پہ پیغام دینا ہے کہ اس مصیبت کی گھڑی میں ایک دوسرے کے کام آئیں.  ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ بیماری ذیادہ ہونے پر ان کی قیمتوں  سے منافع حاصل کریں گے ۔خدا را ایسا نا کریں اللہ کرم کرے گا۔یاد رہے کہ چند دن پہلے بھی انہوں نے انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کر کے ہارون آباد میں ماسک کا مناسب نرخوں پر حصول یقینی بنایا تھا اور ان کی ا س کوشش کو عوامی و سماجی حلقوں میں سراہا گیا .انہوں‌نے عوام کو ترغیب دینے کی غرض سے یا د دلایا کہ وہ خود جمعہ کے روز 2000 کپڑے والے اور 1000 ٹشو والے ماسک بلا قیمت لوگوں میں تقسیم کئے جس کے بدلے اللہ تعالیٰ مجھے اور نوازیں گے.

 

یہ بھی چیک کریں

پنوعاقل:ا نوجوان شہر آتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ، موبائل فون بند، ورثا کی جانب سے اغواہ کا شک.

پنوعاقل:ا نوجوان شہر آتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ، موبائل فون بند، ورثا کی جانب سے اغواہ کا شک

پنوعاقل(رپورٹ عبدالواحد گھوٹو) دادلو تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر واقع گاؤں عزت خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔