اتوار - 2 اکتوبر - 2022

ہارون آباد:پولیس تھانہ ڈونگہ بونگہ کی بڑی کاروائی سرقہ مویشی کا بین الصوبائی سات رکنی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

ہارون آباد: ڈاکٹر آصف چوہدری سے۔پولیس تھانہ ڈونگہ بونگہ کی بڑی کاروائی سرقہ مویشی کا بین الصوبائی سات رکنی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے کے مال مویشی سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برامد مقدمات درج، ملزمان عرصہ دراز سے سے ضلع بھر میں وارداتیں کر کے دوسرے اضلع میں روپوش ہو جاتے تھے گزشتہ روز پولیس نے ڈرمائی انداز میں تمام ملزمان کو دھر لیا تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولنگر قدوس بیگ کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ڈونگہ بونگہ مطلوب کمبوہ نے سرقہ مویشی کا بین الصوبائی سات رکنی گینگ سرغنہ سمیت گرفتا کر لیا اور ملزمان کے قبضہ سے اکتیس عدد بکریاں اور اٹھارہ بڑے جانوروں کے چوری کرنے کا انکشاف بھی کر لیا اور لاکھوں روپے کی برامدگی کرتے ہوے بھاری مقدار میں اسلحہ جس میں سات عدد پسٹل اور ای رپیٹر سمیت گولیاں بھی برامد کر لیں ملزمان میں زاکر، ثناللہ، شہزاد، طاہر، احمد مجتبی، اللہ رکھا اور ساجد علی شامل ہیں، ایس ایچ او نے بتلایا کہ یہ گینگ ضلع میں مخطلف مقامات پر وارداتیں کر کے دوسرے اضلاع میں فرار ہو جاتا تھا انہیں جدید سائنسی ٹکنالوجی اور مخبر کے زریعے دن رات محنت کر کے گرفتار کر لیا ہے اور ملزمان کے خلاف متعدد تھانہ جات میں درجنوں مقدمات بھی درج ہیں انہوں نے کہا کہ ڈی پی او بہاولنگر کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی جاری رہے گی تاکہ عوام چین کی نیند سو سکیں، انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا پولیس کا اولین فرض ہے۔

یہ بھی چیک کریں

پنوعاقل:ا نوجوان شہر آتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ، موبائل فون بند، ورثا کی جانب سے اغواہ کا شک.

پنوعاقل:ا نوجوان شہر آتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ، موبائل فون بند، ورثا کی جانب سے اغواہ کا شک

پنوعاقل(رپورٹ عبدالواحد گھوٹو) دادلو تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر واقع گاؤں عزت خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔