اتوار - 2 اکتوبر - 2022
چوہدری غلام مرتضیٰ پرنسپل عرفان سلیم فانی کے ہمراہ

ہارون آباد :رائل پبلک سکول کی طرف سے سالانہ امتحانی تنائج کی تقریب کا اہتمام،مہمان خصوصی چوہدری غلام مرتضیٰ سابق پارلیمانی سیکریٹری پنجاب

ہارون آباد:ھارون آباد کی ہر دلعزیز علمی شخصیت عرفان سلیم فانی پرنسپل رائل پبلک سکول کی طرف سے گزشتہ روز طلباء کے سالانہ نتائچ کے اعلان کے لئے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد نا صرف بچوں کی حوصلہ افزائی بلکہ والدین اور سکول  سٹاف کو بچوں کی بہتری  کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا۔ہارون آباد سے ہمارے کورسپونڈنٹ ڈاکٹر آصف چوہدری نے رپورٹ کیا ہے کہ یہ علمی تقریب جوائے لینڈ میں منعقد کی گئی جس میں والدین اور طلباء نے بھر پور طریقے سے شرکت کی ۔بچوں اور والدین کی خوشی دیدنی تھی۔اس علمی محفل کو چار چاند لگانے کے لئے ہارون آباد کی علم دوست شخصیت جناب چوہدری غلام مرتضیٰ سابق پارلیمانی سیکریٹری اورسی ۔ای۔او وائٹل گروپ کو مدعو کیا گیا تھا ۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اور نعت رسول مقبول ﷺپیش کی گئی۔مہمان خصوصی نے پوزیشن ہولڈر  طلباء میں انعات  تقسیم کئے اور سکول پرنسپل و سٹاف کی تعلیمی خدمات کو سراہا۔سکول کے پرنسپل نے مہمان خصوصی  اور بچوں کے والدین کی تشریف آوری کا شکریہ ادا کیا

علاقہ کے لوگوں نے اس منفرد تقریب پہ خوشی کا اظہار کیا اور سوشل میڈیا پر اس کاوش پر مثبت ردعمل دیکھنے میں آیا۔علاقہ مکینوں نے اس طرح کی تعلیی اور سماجی تقریبات کے انعقادکا خیر مقدم کیا۔

تقریب کا احوال تصاویر کے آئینے میں

یہ بھی چیک کریں

ریاض:فنون لطیفہ اور طلباء کی استعداد کار کی ترقی کے لئے معروف ماہر تعلیم پروفیسر عظمت اللہ بھٹہ کی رہائش گاہ پر ایک اہم اجلاس

ریاض:فنون لطیفہ اور طلباء کی استعداد کار کی ترقی کے لئے معروف ماہر تعلیم پروفیسر عظمت اللہ بھٹہ کی رہائش گاہ پر ایک اہم اجلاس

ریاض ( ناظم علی عطاری ) سعودی دارلحکومت الریاض میں فنون لطیفہ اور طلباء کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔