پیر - 3 اکتوبر - 2022

ہالینڈ دی ہیگ :بیورچیف "ڈیلی ویب ڈیسک "منصوراحمد کی پاکستانی چارج آف دی افئیر جناب اعزاز خان کے ساتھ خصوصی ملاقات

ہالینڈ دی ہیگ بیورچیف منصوراحمد سے
ہالینڈ میں مقیم پاکستانی چارج دی افئرز جناب اعزاز خان کے ساتھ منصور احمد کی ایک خصوصی گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ آئندہ ماہ نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ کی سربراہی میں ایک اعلی سطحی وفد پاکستان کا دورہ کریگی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نیدرلینڈز اور پاکستان کے مابین باہمی تعلقات میں اضافہ ہورہا ہے۔ اور نیدرلینڈز کی بہت ساری کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل قریب میں پاکستان میں سرمایہ کاری ایک ارب سے تجاوز کر جائے گا۔
انہوں نے نیدرلینڈز سمیت یورپ میں بسنے والے پاکستانی کمیونٹی کی سہولیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کا قومی امکانات ہیں۔
انہوں نے موجودہ حکومت کا مختلف شعبوں میں مثبت اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان میں سیاحت کے فروغ اور نیدرلینڈز سمیت یورپی ممالک کے شہریوں کی توجہ مبذول کرنے کے لئے سنجیدگی کے ساتھ کام کررہے ہیں تاکہ ملک کی زرمبادلہ کی آمدنی میں میں اضافہ ہو۔ اس سلسلے میں مجوزہ سیاحتی مقامات کی اطلاعات کے ساتھ آگاہی پروگرام ترتیب دیئے جارہے ہیں۔
جناب اعزاز خان نے پی آئی اے  کی ڈائیرکٹ فلائٹس کے بارے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ  پی آئی کے خسارے کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسا فوری ممکن نہیں البتہ  پاکستان کے لئےکے ایم ایل  کی براہ راست پرواز متعرف کرنے کے سلسلے میں باہمی مذاکرات کئے جارہے ہیں۔اور امید ہے اگلے سال فروری تک یہ سٹارٹ ہو جائے گی
نیدرلینڈز میں پاکستانی کمیونٹی کے لئے تجارتی، ثقافتی اور تعلیمی شعبوں میں وسیع مواقع موجود ہیں نیز پاکستانی طلبہ کے لئے اسکالر شپس سمیت جدید تعلیمی پروگرام کے سہولیات کے لئے سفارتخانے کی متعلقہ محکمہ یکجا طور پر کام کررہی ہیں۔پاکستانی کرکٹ ٹیم جولائی میں ہالینڈ کا دورہ کرے گی. ان کا یہاں شاندار استقبال کیا جائے گا۔

.

یہ بھی چیک کریں

گندم و چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، وزیراعظم

گندم و چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس وقت تمام معاشی اعشاریے مثبت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔