جمعرات - 2 فروری - 2023

ہوا اور سورج کی مدد سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ کے ذریعے پاکستان 5 ارب ڈالر کی بچت کر سکتا ہے، ورلڈ بینک



اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):ہوا اور سورج کی مدد سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ کے ذریعے پاکستان 5 ارب ڈالر کی بچت کر سکتا ہے۔ ورلڈ بینک (ڈبلیو بی) نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان ہوا اور سورج کی مدد سے پیدا کی جانے والی بجلی کی پیداوار کو بڑھا کر آئندہ 20 سال کے دوران 5 ارب ڈالر بچا سکتا ہے۔ عالمی بینک کی ” ویری ایبل رینیو ایبل انٹیگریشن اینڈ پلاننگ سٹڈی” رپورٹ کے مطابق پاکستان میں توانائی کے شعبہ کو گردشی قرضوں کے مسائل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے عدم ادائیگی کے باعث بجلی پیدا کرنے والے اداروں کو مالی مشکلات کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرنا پڑتی ہے۔ مزید برآں ٹرانسمیشن کے نقصانات اور ڈسٹری بیوشن ، ٹیرف اور بجلی چوری وغیرہ جیسے مسائل کی وجہ سے شعبہ کو مشکلات درپیش ہیں۔ عالمی بینک نے تجویز پیش کی ہے کہ ان مسائل کے خاتمہ کے لئے پاکستان کی حکومت کو چاہیے کہ تیل و گیس کی مقامی پیداوار بڑھانے ، گیس کی درآمدات اور بجلی پیدا کرنے کی صلاحیتوں سے سستے پیداواری ذرائع سے استفادہ کرے اور تیل و گیس سے بجلی پیدا کرنے کی بجائے ہوا اور سورج کی مد سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ کے لئے اقدامات کرے جس سے آئندہ 20 سال کے دوران قومی خزانہ کو 5 ارب ڈالر کی بچت کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔




Source link

یہ بھی چیک کریں

ملک میں ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 0.07 فیصدکی کمی ریکارڈ، 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور23 کی قیمتوں میں استحکام رہا

اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):ملک میں ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔