پیر - 6 فروری - 2023

یاد گارچوک پرپی ٹی آئی کی ریلی پرپتھرائو۔متعدد افراد زخمی

 گلگت بلتستان انتخابات میں کامیابی کی خوشی میں اسکردو کے علاقے یاد گار چوک پر پی ٹی آئی نے ریلی نکالی تاہم اسی دوران مخالفین نے ریلی پرپتھراؤ شروع کردیا جس کے نتیجے میں  پی ٹی آئی کئی کارکن زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے کے مطابق یادگار چوک پر تحریک انصاف کی ریلی پر پتھراؤ کیا گیا جس کی وجہ سے کئی کارکنان زخمی ہوگئے۔ میڈیا پر خبریں سامنے آنے کے بعد چیف الیکشن کمشنرگلگت بلتستان راجہ شہباز نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

چیف الیکشن کمشنر نے آئی جی گلگت بلتستان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ۔ انہوں نے ڈی آئی جی اور ایس پی کو ملوث افراد کو گرفتارکرنے کی ہدایت کی اورکہا کہ واقعے کی فوری رپورٹ پیش کی جائے۔

 واضع رہے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا اوراب ووٹوں کی گنتی جاری ہے جس کے ساتھ ہی غیر سرکاری اورغیرحتمی نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

ابتدائی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو 9حلقوں میں برتری حاصل ہے جبکہ7حلقوں میں پیپلز پارٹی کو برتری حاصل ہے۔



Source link

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔